کمل ہاسن نے 40 برس سے رجنی کانت کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی: لیجنڈری کمل ہاسن نے ساؤتھ کے سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ 40 برس سے کوئی فلم نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔دونوں سپر اسٹار اداکار 1985 میں ہندی فلم ’گرفتار‘ میں نظر آئے تھے جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی شامل تھے۔ایک تشہیری ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کمل ہاسن نے بتایا کہ وہ رجنی کانت کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ 1985 میں دونوں اداکاروں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اب اکٹھے کام نہیں کریں اور وہ ایک دوسرے کے حریف بھی نہیں ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ دونوں کے استاد بالا چندر ہیں اور ان دونوں میں کھلا مقابلہ ہے لیکن آپس میں حسد نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کبھی توہین آمیز تبصرے نہیں کیے ہیں اور وہ ایک دوسرے کی بے حد عزت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں