اجے دیوگن اداکار نہیں بننا چاہتے تھے، تبو کا انکشاف
ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکار تبو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار اجے دیوگن اداکاری کے میدان میں نہیں آنا چاہتے تھے۔اپنی نئی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی تشہیری ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اجے دیوگن ایک فلم ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے۔تبو کا کہنا تھا کہ اجے دیوگن کے ساتھ ان کی دوستی اس وقت سے ہے جب دونوں اداکاری کے میدان میں نہیں آئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ اجے سینما کے بارے میں ہمیشہ پرجوش رہے ہیں اور وہ اداکاری سے قبل شارٹ فلمیں بھی بنایا کرتے تھے۔دوسری جانب اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔فلم کی ریلیز پانچ جولائی کو شیڈول تھی لیکن پرابھاس کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اجے دیوگن کی فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی۔فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں اور اب اسے رواں برس دو اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا امکان ہے۔