دلیر مہندی نے گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

ممبئی: بھارت کے نامور پنجابی گلوکار دلیر مہندی نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں گلوکار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکشے کمار کی کامیڈی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں نظر آئیں گے۔دلیر مہندی نے بتایا کہ فلموں میں کام کرنے کی ان کو یہ دوسری مرتبہ آفر ہوئی ہے، 1998 میں انہیں کاجول کی فلم ’کچھ کھٹی کچھ میٹھی‘ میں بھی رول کی آفر ہوئی تھی۔گلوکار نے بتایا کہ پروڈیوسر سے بات چیت میں انہوں نے فلم کے ہیرو سے زیادہ معاوضہ طلب کیا تھا۔دلیر مہندی کے مطابق ان کے دوستوں نے ان پر زور دیا کہ وہ فلم میں ضرور کام کریں لیکن انہوں نے گلوکاری کو ترجیح دی اور فلم سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں