اللہ کی ذات پر غیر متزلزل ایمان مجھے مشکلات میں طاقت دیتا ہے، مہوش حیات

لاہور: پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اللہ کی ذات پر غیر متزلزل ایمان ہی انہیں مشکلات میں طاقت دیتا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن کیا اور اور مداحوں سے کھل کر گفتگو کی۔ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ کون سی شے ہے جو انہیں مشکلات میں آگے بڑھنے کیلئے قوت فراہم کرتی ہے۔مہوش حیات نے لکھا کہ اللہ پر ان کا ایمان ہی ایسی طاقت ہے جو انہیں مشکل دنوں سے آسانی کے ساتھ گزار دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے منصوبوں کیلئے اللہ پر بھروسہ کرتی ہیں اور انہیں اس بات پر سکون ہوتا ہے کہ اللہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ اللہ ہر چیلنج میں ان کی رہنمائی کرتے ہیں اور ان کو طاقت دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل اور چیلنج کیلئے ان کے پاس یہی ایمان کافی ہے کہ اللہ کی رحمت اور محبت ہمیشہ غالب رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں