پرابھاس اور دیپیکا کی نئی فلم ’کالکی2898‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا
ممبئی: سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکاپڈوکون کی نئی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا۔میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار تھا اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کردیا گیا۔’کالکی2898‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔فلم کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس سے یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔یاد رہے کہ دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔