بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے شجرکاری مہم میں 200 درخت لگائے
ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ممبئی میں اپنے آنجہانی والدین ہریوم بھاٹیہ اور ارونا بھاٹیہ کی یاد میں 200 درخت لگائے۔اداکار اکشے کمار نے یہ درخت بھارت میں جاری شجرکاری مہم بی ایم سی کے ساتھ مل کر لگائے۔ اکشے کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ درخت لگانا ہماری طرف سے ایک چھوٹا سا واپسی تحفہ ہے جو ہمیں دھرتی ماں سے ملا ہے۔ اپنے والدین کے اعزاز میں ایسا کرنا میرے لیے اور بھی خاص ہوجاتا ہے۔بھارتی اداکار نے اس بات پر زور دیا کہ درخت لگانے کی مہم ماں باپ کی محبت اور ان کی دیکھ بھال کو خراج عقیدت ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ماحول کی پرورش اور تحفظ کا وعدہ ہے۔اکشے کمار نے کھیرواڑی میں ویسٹرن ایکسپریس وے پر درخت لگانے کی مہم کی قیادت کی اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی کے ساتھ دو سو درخت لگائے۔
Load/Hide Comments