سونم خان نے بگ باس او ٹی ٹی 3 کا حصہ بننے کی افواہوں کو مسترد کردیا
ممبئی: بھارتی اداکارہ سونم خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ بگ باس او ٹی ٹی 3 رئیلٹی شو کا حصہ نہیں بنیں گی۔سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گرم تھیں کہ اداکارہ نئے ریئلٹی شو کا حصہ بنیں گی لیکن اب انہوں نے واضح پیغام دے دیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنا موقف شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اپنی باس خود ہیں۔سونم خان نے کچھ عرصہ قبل فلموں کے بجائے او ٹی ٹی کے ذریعے واپسی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
Load/Hide Comments