ورون دھون نے بیٹی کی پہلی تصویر جاری کردی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے فادرز ڈے کے موقع پر بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا گیا۔یہ دن والد کی عظمت، عزت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فادرز ڈے منانے کا سلسلہ شروع ہوا، اس دن بچے اپنے والد کی عظمت کو سراہتے ہوئے ان سے اپنی محبت اوراحترام کا اظہار کرتے ہیں۔اس موقع پر عام افراد سے لیکر مشہور شخصیات اپنے والد کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں۔ایسے میں حال ہی میں ننھی پری کے والد بننے والے بھارتی اداکار ورون دھون نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر فادرز ڈے کی مناسبت سے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔
Load/Hide Comments