بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات ہیں:شاہد آفریدی

کراچی: سابق اسٹارز نے بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات کو قرار دے دیا۔بھارت کے خلاف آسان ہدف کے باوجود ٹیم کی شکست شائقین کی طرح سابق اسٹارز کو بھی ہضم نہیں ہورہی، وہ اس کی وجہ ٹیم میں اختلافات کو قرار دیتے ہیں۔سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ کپتان سب کو متحد کرتا ہے چاہے کوئی ٹیم کو تباہ کررہا ہو یا اس کو بنارہا ہو، یہ ورلڈکپ ختم ہوجائے پھر میں سب کچھ صاف بتاؤں گا، میری شاہین آفریدی سے رشتہ داری ہے، اگر میں کچھ کہوں گا تو لوگ کہیں گے کہ اپنے داماد کی حمایت کررہا ہوں۔سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کچھ پلیئرز ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، جس میں آپ اپنے ملک کیلیے کھیلتے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو گھر بیٹھانا چاہیے۔وسیم اکرم نے بھارت سے میچ کے حوالے سے ٹیم میں مکمل تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رضوان نے بمرا کیخلاف بڑا شاٹ کھیلنے کا فیصلہ غلط کیا تھا، نتیجے ان کی میدان بدری کی صورت سامنے آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں