شہری نے سب سے زیادہ پنِ بال مشینیں جمع کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
اوہائیو: ہم میں سے تقریباً سبھی نے اپنے بچپن میں پِن بال گیم کھیلا ہوگا تاہم امریکا میں ایک شہری نے اس شوق کو جنون میں بدل لیا ہے۔ امریکا میں ایک آرکیڈ گیمنگ شاپ کے مالک نے پِن بال مشینوں کے سب سے بڑے ذخیرے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ریاست اوہائیو میں پاسٹ ٹائمز آرکیڈ نامی گیمنگ شاپ کے مالک راب برک اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔دراصل راب برک کی بیٹی نے شاپ میں رکھی 1,041 پِن بال مشینوں کے مجموعے کو خفیہ طور پر گن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کو تفصیلات بھیجی تھیں۔ ریلی برک نے خفیہ طور پر ریکارڈ کے لیے ادارے کو درخواست بھیجی تھی جس کے بعد راب برک دنیا میں سب سے زیادہ پن بال مشینیں رکھنے والے آدمی بن گئے۔
Load/Hide Comments

