بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ممبئی: ’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔یامی گوتم اور اُن کے شوہر لکھاری و ہدایتکار ادتیہ دھر نے 20 مئی کی صبح اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سُنائی۔اس جوڑی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ہندو مذہب کے عقائد پر مبنی ایک پینٹنگ کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیداش کا اعلان کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔ادتیہ دھر اور یامی گوتم نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘وی ڈیوڈ’ رکھا ہے جبکہ اُن کے بیٹے کی پیدائش ہندو مذہب کے خاص دن کے موقع پر ہوئی جوکہ اس جوڑی کے لیے فخر کی بات ہے۔اداکارہ اور اُن کے شوہر نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ اُن کے نومولود بیٹے کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔ادتیہ دھر نے اپنی پوسٹ میں اسپتال انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم والدین بننے کے خوبصورت سفر کا آغاز کررہے ہیں۔اس جوڑی نے مزید کہا کہ ہم اپنے بیٹے کے روشن مستقبل کے لیے پُرامید ہیں، ہمارا بیٹا بڑا ہوکر اپنے خاندان اور وطن کے لیے فخر کا باعث بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں