سلمان خان نے لوگوں سے عام انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی
ممبئی: بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات کے دوران ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ وہ سال کے 365 دن ورزش کرتے ہیں چاہے کچھ بھی ہو اور وہ اب 20 مئی کو ووٹ بھی ضرور کاسٹ کریں گے چاہے جو بھی نتیجہ نکلے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جو چاہیں کریں لیکن ووٹ کاسٹ ضرور کریں تاکہ انڈیا کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دبنگ اسٹار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ بھی لکھا۔
Load/Hide Comments