سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ایک اور شخص گرفتار

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق کرائم برانچ نے محمد رفیق چوہدری نامی شخص کو راجھستان سے گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق اداکار کے گھر میں فائرنگ سے قبل رفیق نے حملہ آوروں سے ملاقات کی اور انہیں مالی مدد فراہم کی تھی۔ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رفیق چوہدری نے فائرنگ کا ٹاسک دیا اور حملہ آوروں کو سواری اور رہائش فراہم کی۔واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر میں فائرنگ کیس میں اب تک پانچ افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں