کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش: ابرار الحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان

کراچی: اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ملنے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔مشی خان نے کہا کہ ابھی میں نے ایک خبر سنی کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم آفر ہوئی اور انہوں نے منع کردی۔مشی خان نے کہا میری نظر میں یہ سال کا بہترین لطیفہ ہی ہوسکتا ہے۔مشی خان نے سوال کیا ابرار الحق صاحب یہ فلم کس سن میں آپ کو آفر ہوئی تھی اور تب آپ کیوں نہیں بولے اتنی دیر بعد کیوں خیال آیا؟۔مشی خان نے ابرار الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابرار الحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو اور لوگ ہنس ہنس کر نیچے گرجائیں۔انہوں نے ابرار الحق کو مشورہ دیا کہ چھوٹے چھوٹے چٹکلے چھوڑیں مگر اتنا لمبا والا چٹکلا مت چھوڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں