معروف امریکی اداکارہ و ٹک ٹاکر ایوا ایوان نے خودکشی کرلی
نیویارک:معروف امریکی ٹک ٹاکر اور اداکارہ ایوا ایوان نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق ایوا ایوان نے ہفتے کے روز نیویارک سٹی میں قائم اپنے گھر میں پھندے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کیا، سوشل میڈیا انفلوئنسر کے حوالے سے پولیس کو اُن کے دوست سے اطلاع دی تھی۔ٹک ٹاکر کے اہل خانہ نے بھی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے بہت زیادہ دکھ اور تکلیف کا لمحہ ہے، سوشل میڈیا انفلوئنسر کے کمرے سے اُن کی آخری تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے ذہنی امراض اور بالخصوص ڈپریشن کی وجہ سے زندگی کے خاتمے کی وجہ لکھی۔واضح رہے کہ 29 سالہ ایوا سوشل میڈیا پر متحرک تھی اس کے ساتھ انہوں نے کلب ریٹ کے نام سے ایک مزاحیہ سیریز بھی بنائی تھی جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا تھا۔
Load/Hide Comments