فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند

پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ فائٹ سے پہلے پریس کانفرنس میں بھارتی حریف نے بدتمیزی کی تھی اور انتہائی نامناسب الفاظ اور گالم گلوچ کی تھی۔شاہ زیب رند نے کہا کہ ’الحمداللہ میں بہت خوش ہوں، یہ جیت میری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے، میں نے محنت کی اور فتح حاصل کی، مجھ پر بہت دباؤ تھا لیکن میں جانتا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’اس فائٹ کے لیے میں نے بہت زیادہ تیاری کی تھی، امریکا میں رمضان میں ٹریننگ کرنا بہت سخت اور مشکل ہوتا ہے لیکن میں نے اپنی ٹریننگ جاری رکھی، میں جانتا تھا کہ یہ جیت پاکستان کے لیے بہت بڑی فتح ہونے والی ہے اور میں جانتا تھا کہ جیتوں گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی فائٹ تھی اور بھارت کے خلاف ہمیشہ بڑی فائٹس ہوتی ہیں، یہ فائٹ دیکھنے کے لیے بھارتی اداکار سلمان خان اور بڑے نام آئے ہوئے تھے۔شاہ زیب رند نے بتایا کہ فائٹ سے پہلے پریس کانفرنس میں بھارتی حریف نے بدتمیزی کی تھی اور انتہائی نامناسب الفاظ اور گالم گلوچ کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں