سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سخت سیکیورٹی میں دبئی روانہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آج صبح ممبئی سے دبئی روانہ ہوئے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔یہ ویڈیو ممبئی ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز نے بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے باڈی گارڈ شیرا سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچے۔اس موقع پر سلمان خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ تاہم، اُنہوں نے دور سے صحافیوں کو ہاتھ کے اشارے سے ‘ہیلو’ کہا۔سلمان خان کے یوں اچانک دبئی جانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی لیکن فائرنگ کے واقعے کے بعد اداکار کو دیکھ کر اُن کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں