کوہلی T20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل ہونگے یا نہیں؟ بھارتی بورڈ نے فیصلہ کرلیا
بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے سوال اٹھائے جارہے تھے اور ان کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔ گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سست ترین سنچری اسکور کرنے پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے تھے۔علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بھی خبریں آرہی تھیں کہ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا۔تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments