پاکستان اوربھارت کشیدگی میں کمی، مذاکرات سے مسائل حل کریں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی کرنے چاہیے۔ دونوں ممالک کو مسائل کا حل بات مذاکرات سے نکالنا چاہیے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معیشت کے استحکام کے لیے پیش رفت کی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان کی قرضوں سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار قتل کے الزامات سے متعلق عدم مداخلت کے موقف پر قائم ہیں۔
Load/Hide Comments