’’اب فٹنس کی کوئی ٹینشن نہیں‘‘ بابراعظم کاکول ٹریننگ کیمپ سے پُرامید

ایبٹ آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول ٹریننگ کیمپ کو انتہائی مفید اور کامیاب قرار دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، عامر جمال اور عماد وسیم نے کہا کہ کاکول ٹریننگ کیمپ نے نہ صرف کھلاڑیوں کو آنے والے طویل کرکٹ سیزن کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اس سے ٹیم کی بانڈنگ بھی مضبوط ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان کے 29 کرکٹرز نے 26 مارچ سے 6 اپریل تک کاکول میں تاریخی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پری سیزن کیمپ میں شرکت کی جس کی تربیت اور مشقیں پاکستان آرمی کے ماہرین نے تیار کی تھیں۔کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی و ذہنی طاقت کو بڑھانا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بڑھانے کے لیے انہیں ایک جامع تربیتی نظام سے گزرا گیا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا اس کام کا مقصد ٹیم کی بانڈنگ اور اتحاد پر کام کرنا تھا، جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو اس سے ایک دوسرے کا مزاج سمجھنے میں مدد ملتی ہے، اس کیمپ کو لڑکوں نے کافی انجوائے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں