اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال بیان کرتے ہوئے زلزلہ آگیا
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ کی دل دہلا دینے والی سنگین صورتحال بتاتے ہوئے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 اپریل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس رکھا گیا، اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور معصوم بچوں کی تشویشناک صورتحال بیان کی جارہی تھی۔اجلاس میں ابھی غزہ کی صورتحال بیان ہی کی جارہی تھی کہ اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے لگے، زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا لیکن اجلاس میں موجود کسی کی ایک شرکاء نے کہا کہ ‘آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی’۔واضح رہے کہ 5 اپریل کی صبح 10 بج کر 23 منٹ پر امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔4.8 شدت کے زلزلے سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں، نیویارک اور اس کے قریبی علاقوں میں موجود شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیا اور اپنی خیریت کے ساتھ ساتھ لوگوں میں پیدا ہونے والے خوف سے بھی آگاہ کیا۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ اگلے ہفتے 3.0 یا اس سے زیادہ شدت کے ایک اور زلزلے کے 46 فیصد امکانات ہیں۔