جدید اولمپکس کے متنازع بانی کا مجسمہ فرانس کے میوزیم میں نصب کرنے کا اعلان
پیرس : جدید اولمپک کھیلوں کے متنازع بانی کا مومی مجسمہ گرین میوزیم فرانس میں جلد نصب کیا جائے گا۔1863 کو پیرس میں پیدا ہونے والے فرانسیسی شہری پیئر ڈی کوبرٹن کے مجسمے کی نقاب کشائی رواں سال 26 جولائی کو اولمپک کھیلوں کے آغاز سے قبل کی جائے گی۔یہ مجسمہ فرانسیسی دارالحکومت کے ڈسٹرکٹ 13 میں موجود میوزیم کی ورکشاپوں میں تیار کیا جا رہا ہے، فرانسیسی اشرافیہ تعلیم اور کھیلوں کی ہمیشہ علمبردار رہی اور اس نے 1894 میں قدیم اولمپک کھیلوں کی بحالی کی تجویز پیش کی۔جدید کھیلوں کا پہلا اولمپک 1896 میں ایتھنز میں منعقد ہوا تھا، جس میں 14 ممالک کے 200 سے زائد مرد ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔واضح رہے کوبرٹن 1937 میں 74 سال کی عمر میں سوئٹزرلینڈ میں انتقال کر گئے، نازی جرمنی کے زیر اہتمام اولمپک کھیلوں کا انعقاد ایک سال بعد ہوا جس میں انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔
Load/Hide Comments