بابر اعظم نے مجھ سے پوچھ کر ہی کپتانی چھوڑی اور واپس لی، والد اعظم صدیقی

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے ان سے پوچھ کر ہی کپتانی چھوڑی اور پوچھ کر ہی واپس لی۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اعظم صدیقی نے لکھا کہ اللہ نے ہی بابر اعظم کو کپتان بنایا تھا اور اسی نے ہٹاکر پھر سے بنایا، ہم نے نہ پہلے کسی سے شکایت کی اور نہ اب کی۔انہوں نے لکھا کہ ’بابر اعظم نے پہلے بھی ان سے پوچھ کر کپتانی چھوڑی تھی اور اب بھی ان سے پوچھ کر کپتانی لی فرمانبردار بیٹے ایسے ہی ہوا کرتے ہیں۔ ’
واضح رہے کہ 31 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں