شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ’دل چاہتا ہے کہ سیاست میں آؤں اور پاکستان میں کچھ کروں لیکن میرے بڑے مجھے سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں‘۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سیاست میں آکر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے ’بڑے انہیں سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں۔ ’انہوں نے کہا کہ ’اپنے بڑوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔‘شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ’میں نے شاہین کو کپتانی سے ہمیشہ دور رکھنے کی کوشش کی ہے،کپتانی کے حوالے سے بہت سارے سابق کرکٹرز اور اپنا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔‘
Load/Hide Comments