دیپیکا پڈوکون کی ویڈیو آسکرز کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نمایاں

ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے گانے کی ویڈیو آسکرز کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل ‘دی آکیڈمی’ نے دیپیکا پڈوکون کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے ہینڈل پر اداکارہ کے مقبول ترین گانے ‘دیوانی مستانی’ کا ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے۔آسکرز کی جانب سے دیپیکا پڈوکون کو خراجِ تحسین پیش کرنے پر جہاں اُن کے مداح خوش ہورہے ہیں تو وہیں اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کی پرفارمنس کو ‘جادوئی’ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں