صیہونی فوج نے شام کی حدود میں عارضی چوکیاں قائم کرلیں
اسرائیلی فورسز نے جنوبی شام میں قنیطرہ نامی دیہی علاقوں میں دو علاقوں پر چھاپہ مار کر عارضی چوکیاں قائم کرلی ہیں اور مقامی شہریوں کی تلاشی لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی خبررساں ایجنسی صنعا نے کہا ہے کہ تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک اسرائیلی قابض فوج نے شمالی قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں الکسرات روڈ کے ساتھ پیش قدمی کی اور ایک عارضی چوکی قائم کرلی ہے۔بعدازاں جبتہ الخشاب کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے شامی راہگیروں کی تلاشی بھی لی۔
Load/Hide Comments



