عالیہ نے رنبیر کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟
ممبئی: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔معروف کامیڈین کپل شرما کی میزبانی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی پہلی قسط 30 مارچ کو نیٹ فلکس پر نشر کی گئی جس میں رنبیر کپور، ان کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے شرکت کی۔شو ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ کے ساتھ معاوضہ کی ڈیل فائنل نہ ہونے کی وجہ سے وہ شو کا حصہ نہیں بن سکیں۔
کپل شرما شو میں اپنی فلم کی تشہیر کرنے کے لیے آنے والے اداکار معاوضہ ادا کرتے ہیں جبکہ جن فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے انہیں معاوضہ دیا جاتا ہے۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ایک ساتھ ایک قسط میں دکھانے کے لیے بھاری معاوضے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جسے پورا نہ کرنے پر اداکارہ نے شو میں شرکت نہیں کی۔
Load/Hide Comments