امریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں ہے، ایران
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے جہاں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔ انہوں نے واشنگٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی سخت اور یکطرفہ شرائط سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، جس کے باعث بات چیت آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔ یہ آبی گزرگاہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments



