فلسطین مخالف بیان پر بیلا حدید نے اسرائیلی وزیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاس اینجلس: امریکا کی سپر اسٹار ماڈل بیلا حدید نے فلسطین مخالف بیان دینے پر اسرائیلی وزیر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سوشل میڈیا پر عبرانی زبان میں اسرائیلی وزیر اورط اسٹروک کی ایک تقریر وائرل ہے جس میں وہ یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ فلسطینی لوگوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔بیلا حدید نے اسرائیلی وزیر کے بیان کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ساتھ لگا کر وزیر کو پیشکش کی کہ وہ ان کے والد کا پاسپورٹ چیک کریں اور ان لاکھوں لوگوں کو دیکھیں جو جنہیں اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے مٹا دیا گیا۔فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی وجہ سے اب تک 32 ہزار افراد شہید اور 74000 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور شہید ہونے والوں میں آدھی سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
Load/Hide Comments