مندر میں جوتوں سمیت داخل ہونے پر والد نے پٹائی کی تھی، رنبیر کپور کا انکشاف
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ مندر میں جوتوں سمیت داخل ہونے پر ان کے والد رشی کپور نے ان کی سخت پٹائی کی تھی۔اداکار نے اپنی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی پہلی قسط میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیالات کیا۔رنبیر کپور نے بتایا کہ ان کے والد سخت مذہبی تھے اور پٹائی کے وقت ان کی عمر آٹھ یا نو برس ہوگی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے اپنی والدہ سے بھی مار کھاتے آئے ہیں اور ایک مرتبہ انہوں نے اسے ہینگر سے بھی مارا تھا۔واضح رہے کہ اداکار اپنی آخری فلم ’انیمل‘ میں نظر آئے جو 2023 کی بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments