یوم پاکستان کے موقع پر ھیوسٹن کے پاکستانی قونصل خانے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا،پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چودھری نے قومی ترانے کی گونج میں قومی پرچم بلند کیا۔تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے،رکن ٹیکساس اسمبلی ڈاکٹر سلیمان لالانی کا خصوصی پیغام ان کی ایما پر ان کی اھلیہ ذکیہ لالانی نے پڑھ کر سنایا۔اس موقع پر معروف شاعراحمد شاہ غزالی نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کے اظہار کیلے خوبصورت نظم پیش کی۔تقریب میں رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی سمیت عمائدین کمیونٹی نے بھی شرکت کی(تصویری جھلکیاں)



































Load/Hide Comments



