ارچنا پورن سنگھ نے ’کپل شرما شو‘ میں بناوٹی قہقہوں کا اعتراف کرلیا
ممبئی: بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کپل شرما شو کے دوران بعض اوقات بناوٹی قہقہے لگانے پڑے جس پر وہ خوش نہیں تھیں۔نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں شو میکرز کا خیال تھا کہ جس پنچ لائن پر وہ قہقہہ لگائیں گی وہ ہٹ ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوا اور خود ان کی ساکھ ہی بیٹھ گئی۔ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ ایسا بہت کم موقعوں پر ہوا ہے اور اکثر موقعوں پر ان کے قہقہے بناوٹی نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا کہ انہیں جعلی قہقہے لگانے پڑیں ہوں اور اسی لئے وہ اب نیٹ فلکس پر بھی ہیں۔واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں کپل شرما، سنیل گروور اور دیگر کے ساتھ نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی۔
Load/Hide Comments