امریکہ کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں پاکستانی امریکن بزنس اینڈ پروفیشنل ایسوسی ایشن (PABPA) اور اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن (ISGH) کے اشتراک سے ساتویں سالانہ فورٹ بینڈ انٹر فیتھ افطار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ماہِ رمضان کے بابرکت موقع پر مل کر روزہ افطار کیا۔تقریب کی قیادت PABPA کے چیئرمین اور ایونٹ کوآرڈینیٹر ہارون مغل نے کی۔ افطار میں مختلف مذاہب، ثقافتوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے جنہوں نے اتحاد، ہم آہنگی اور کمیونٹی خدمت کے پیغام کو اجاگر کیا، جو فورٹ بینڈ کاؤنٹی کی پہچان سمجھی جاتی ہیں۔تقریب میں متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا، جن میں امریکی کانگریس مین ال گرین، کانگریس مین کرسچین مینیفی اور ڈسٹرکٹ کلرک بیورلی واکر شامل تھے۔ اس کے علاوہ کاؤنٹی کمشنرز، معزز ججز ،PAGHکے صدر سراج نارسی اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔ مقررین نے بین المذاہب مکالمے، باہمی تعاون اور کمیونٹی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکا سے خطاب کیا جن میں ISGH کے صدر عمران غازی، کمیونٹی لیڈر سارہ خان، سید فیروز، معید خان اور قاری ہاشم سمیت دیگر مقررین شامل تھے۔ انہوں نے اتحاد، سماجی خدمت اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے شرکا کے لیے یہ شام اس بات کی یاد دہانی بھی بنی کہ رمضان المبارک صرف عبادت اور روحانی غور و فکر کا مہینہ ہی نہیں بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہمدردی اور دوستی کی راہ کو ہموار کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے (تصویر ی جھلکیاں)

اپنا تبصرہ بھیجیں