پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا، ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول دیں گے جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں