اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی شہید ہو گئے

اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی شہید ہو گئے

ایران کی طاقتور سیاسی و سکیورٹی شخصیت علی لاریجانی اسرائیل کے ہونے والے فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ ملک کی اندرونی سیکیورٹی کے اہم کمانڈر اور بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی بھی اسرائیل کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی ریجانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ، خدا کا بندہ خدا سے جا ملا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں ایک خفیہ ٹھکانے پر اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق علی لاریجانی تہران کے مشرقی علاقے میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے تھے جہاں ان پر حملہ ہوا، حملے میں ان کا بیٹا مرتضٰی بھی شہید ہو گیا۔
ایرانی صدر مسعو دپزشکیان نے شہید علی لاریجانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا وہ ایک نمایاں اور قیمتی شخصیت تھے، انہوں نے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں انہیں وسیع تجربہ تھا۔
ایرانی صدر کے مطابق شہید علی لاریجانی نے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کی کوششیں کیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے انہیں ایران کا ڈی فیکٹو لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد عملی طور پر قیادت سنبھال چکے تھے، اسرائیل نے ان کی شہادت کو ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے اپنے منصوبے کا اہم حصہ قرار دیا تھا۔
علاوہ ازیں اسرائیل کے ایک اور علیحدہ حملے میں ایران کی بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کو بھی شہید کر دیا گیا، جو اندرونی سکیورٹی کے اہم ترین کمانڈرز میں شمار ہوتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں