امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ اپنے 16ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔تازہ حملوں میں ایران کے شہر اصفہان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے جس کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔ بعض میزائلوں کے ٹکڑے تل ابیب کے قریب گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کی 50 ویں لہر شروع کر دی ہے، ایران کے مطابق یہ حملے امارات، بحرین اور کویت میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے کھارگ جزیرے پر حملے کے لیے دبئی کے قریب سے کروز میزائل داغے، جس کے بعد ایران نے خبردار کیا کہ اگر حملے جاری رہے تو اس کے خطرناک نتائج پورے خطے میں محسوس ہوں گے۔ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1,400 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں