ایرانی ٹیم فیفا ورلڈکپ کھیلنے آئی تو ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹیم فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے امریکا آئی تو ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈکپ 2026 سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی اپنی جان اور سلامتی کے لیے بہتر ہو سکتا ہے۔فیفا ورلڈکپ رواں سال 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ایران کی ٹیم نے ایشیائی کوالیفائنگ مرحلے میں گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے مسلسل چوتھی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔تاہم حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے باعث ایران کی شرکت غیر یقینی بن گئی ہے۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ورلڈ کپ میں شرکت مشکل دکھائی دیتی ہے۔
Load/Hide Comments



