وفاق اور پنجاب کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مانیٹرنگ پر اتفاق

وفاق اور پنجاب کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مانیٹرنگ پر اتفاق

وفاق اور پنجاب کے درمیان جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد میں توازن کے لیے بچت پالیسی اور پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مانیٹرنگ پر بھی اتفاق ہوا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی جس میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی، ڈیمانڈ اور ذخائر کا جائزہ بھی لیا گیا۔ملاقات میں جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد میں توازن کے لئے بچت پالیسی پر اتفاق ہوا۔ مریم نوازشریف نے زرعی استعمال کے لئے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مانیٹرنگ پر بھی اتفاق ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام اضلاع میں انتظامیہ کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے پیرا اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو صورتحال کی نگرانی اور کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں