ایران جنگ میں ٹرمپ کو سہارا دینے کیلیے پادری اوول آفس پہنچ گئے

ایران جنگ میں ٹرمپ کو سہارا دینے کیلیے پادری اوول آفس پہنچ گئے

امریکا اور اسرائیل کے سامنے بے پناہ نقصان کے بعد بھی ایران اب بھی جنگ کے لیے کھڑا ہے یہاں تک کہ ٹرمپ کو پادریوں کے سہارے کی ضرورت پڑ گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر اوول آفس میں عیسائی مذہبی رہنماؤں اور پادریوں کا ایک گروپ جمع ہوا۔اس گروپ نے صدر ٹرمپ کے گرد گھیرا کیا۔ کچھ پادریوں نے امریکی صدر کے کندھے اور پشت پر ہاتھ رکھا اور باقیوں نے بھی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔پادریوں نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران صدر ٹرمپ اور امریکی فوج کی کامیابی کے لیے خدا سے رہنمائی مانگی اور امریکی صدر کی مضبوطی اور استقلال کے لیے مذہبی آیات پڑھیں۔دعاؤں میں صدر کے لیے حکمت، رہنمائی، طاقت اور تحفظ مانگا گیا جبکہ امریکی فوجیوں کے لیے بھی سلامتی کی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں