ایران کا تل ابیب پر بڑا حملہ

ایران کا تل ابیب پر بڑا حملہ

ایرانی پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے تل ابیب پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق تل ابیب کی فضائی صورتحال دکھانے والے ایک لائیو کیمرے کو حملے کے دوران اچانک نیچے سڑک کی جانب موڑ دیا گیا تاکہ آسمان میں داخل ہونے والے ایرانی میزائلوں کی تصاویر نشر نہ ہو سکیں۔ اسی دوران شہر میں حملے کے وقت سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں