رابعہ انعم کو سموسہ کھانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید
معروف میزبان اور اینکر رابعہ انعم آج کل رمضان ٹرانسمیشنز کی میزبانی کے باعث خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
بطور نیوز کاسٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی رابعہ انعم بعد ازاں لائیو شوز اور رمضان نشریات کی جانب آگئیں۔
رابعہ انعم نہ صرف میڈیا سے وابستہ ہیں بلکہ کاروبار بھی کرتی ہیں اور اس سلسلے میں اکثر پاکستان اور دبئی کے درمیان سفر میں رہتی ہیں۔
چند روز قبل رمضان نشریات کے دوران رابعہ انعم جذباتی ہوگئیں اور آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر اور بچے متحدہ عرب امارات میں ہیں اور موجودہ عالمی حالات کے باعث وہ ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید فکرمند ہیں۔
تاہم حال ہی میں رابعہ انعم نے ٹک ٹاک پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری معلومات ہے کہ میں آج اس رمضان کا اپنا پہلا سموسہ کھا رہی ہوں کیونکہ میرے انسٹرکٹر بہت سخت ہیں۔
انہوں نے اس بات کو ہلکے پھلکے انداز میں مسکراتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ ویڈیو تنقید کی زد میں آگئی۔
بعض افراد کا کہنا تھا کہ اگر وہ واقعی اپنے خاندان کے لیے پریشان تھیں تو اب اتنی بے فکری کیوں دکھا رہی ہیں، جبکہ کچھ نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔



