امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے، ٹرمپ

امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی بیان جاری کیا جس میں کہا کہ امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران دہائیوں سے امریکی مردہ باد کے نعرے لگاتا رہا اور خطے میں امریکی مفادات پر حملے کا ذمہ دار بھی ایران ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی بحریہ کو مکمل تباہ کرنے جارہے ہیں۔ اس آپریشن میں امریکی فوجیوں کی جانیں بھی جاسکتی ہیں۔ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے اور ایرانی میزائل پروگرام مٹا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں