شدید فوجی دباؤ کے باوجود ایران امریکا کے سامنے نہ جھکا
مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اور بحری طاقت بڑھانے کے باوجود ایران کی جانب سے ہتھیار نہ ڈالنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مایوس دکھائی دیتے ہیں۔امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ان سے سوال کیا کہ اتنے دباؤ اور خطے میں بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بھی پوچھا کہ ایران یہ کیوں نہیں کہتا کہ اسے ہتھیار نہیں چاہئیں، جبکہ امریکا خطے میں اپنی عسکری موجودگی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments



