عمران خان کی جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، کھانے پینے کی تفصیلات بھی شامل

عمران خان کی جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، کھانے پینے کی تفصیلات بھی شامل

سپریم کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں کمپاؤنڈ سات سیل پر مشتمل ہے، سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری موجود ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے ملحقہ 35/37 کا لان بھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان لان میں بیٹھ کر کتابیں اور اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ سیکتے ہیں، سات سیل پر مشتمل کمپاؤنڈ میں 30 سے 35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے، صبح سے شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جاتی ہے۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں محفوظ ماحول اور بہتر کلاس مہیا کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو زاتی خرچ پر جیل میں دستیاب کھانے پینے کی سہولیات سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں