غیرقانونی افغان مہاجرین کے خلاف گھیرا تنگ
مختلف ممالک میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران افغان مہاجرین کی گرفتاریاں جاری ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز سے متعلق بحث میں شدت آ گئی ہے۔ترک اور افغان خبر رساں اداروں کے مطابق ترکیہ کے شہر ایڈرنے میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 18 افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں ملک بدر کرنے کے لیے مائیگریشن سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائیگریشن مینجمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے نگرانی سخت کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments



