امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری

امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد میں ہونے والے تباہ کن خودکش حملے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایڈوائزری میں پاکستان میں موجود اور سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا ازسرِنو جائزہ لیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ مقامی میڈیا کے ذریعے سکیورٹی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے تیار رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں