محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شریک ہونے کی پیشکش

محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شریک ہونے کی پیشکش

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل کردی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ کل پورے ملک میں عوام نے اپنے مینڈیٹ چرانے میں غضے کا اظہار دکانیں بند کرکے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ بھی عوام کے اس سوگ میں شامل ہوجائیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں ہم نے جذباتی نہیں ہونا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ عوام کو جذباتی کیا جائے۔ آج ہم اپنی بوئی ہوئی فصل کی کٹائی کررہے ہیں اور پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں جھونک چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں