پی سی بی کی 7رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل، وہاب ریاض، محمد یوسف شامل
لاہور: چیئرمین پی سی بی نے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور اسد شفیق شامل ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا کوئی بھی چیئرمین نہیں ہوگا، ٹیم کپتان اور ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ چیئرمین کا ٹیم کی سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا 7واں رکن ڈیٹا اور اینالیٹکس کا اسپیشلسٹ ہوگا جبکہ 7 ارکان کے علاوہ 2 کوآرڈینیٹر بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوں گے لیکن ان کے پاس ووٹنگ کا اختیار نہیں ہوگا، ٹیم کا رزلٹ جو بھی ہوا ساتھ کھڑا ہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوچز پر کام جاری ہے نام فائنل ہوں گے تو بتا دیں گے جبکہ کپتان بنانے کا جو بھی فیصلہ ہوگا سلیکشن کمیٹی کرے گی، ٹریننگ کیمپ ختم ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی پر فیصلہ ہوگا اور پی ایس ایل کے پرفارمرز کو کیمپ میں موقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حارث روف نے غلطی تسلیم کرلی ہے لہٰذا حارث روف کا سینٹرل کانٹریکٹ بحال کر دیا ہے۔