ایشوریہ رائے کی اپنی ساس جیا پچن اور نند شویتا کے ساتھ ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی اپنی ساس جیا پچن اور نند شویتا بچن کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انڈسٹری میں کافی عرصے سے یہ خبریں گرم ہیں کہ ایشوریہ رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری آگئی ہے اور وہ مبینہ طور پر سسرال کو چھوڑ چکی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پرانی ہے اور یہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے استقبالیہ تقریب کی ہے۔واضح رہے کہ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں بھی ایشوریہ اور شویتا کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا لیکن اس موقع پر یہ خاندان الگ الگ ایونٹ میں آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں