پیوٹن نے کیف پر حملہ نہ کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شدید سردی کے باعث ایک ہفتے کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر حملے نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ٹرمپ کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر پیوٹن سے درخواست کی تھی کہ غیر معمولی سرد موسم کے دوران شہری علاقوں کو نشانہ نہ بنایا جائے، جس پر روسی صدر نے اتفاق کیا۔واشنگٹن میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ درخواست بے سود ہوگی، مگر پیوٹن نے اس پر رضامندی ظاہر کی۔ان کے بقول یوکرینی عوام اس اعلان پر خوش ہیں کیونکہ وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ممکنہ وقفہ کب سے شروع ہوگا۔
Load/Hide Comments



